سیالکوٹ ،کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی یو اے ای اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

منگل 1 مارچ 2016 13:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی متحدہ عرب امارات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے شارجہ جانے والے ایک مسافر عرفان الطاف کے سامان سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی، ایف آئی اے نے ملزم کی نشاندہی پر ایئرپورٹ کی کارپارکنگ میں موجود اس کے 2 مزید ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان الطاف کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار یورو اور 58 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں جس کی مالیت 3 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی بنتی ہے۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی انٹیلیجنس ادارے نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 20 کروڑروپے مالیت کی غیرملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :