امن و امان کی بحالی کا پرانہ نسخہ ، کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عا ئد

بچے ، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ

منگل 1 مارچ 2016 12:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سائیں سرکار کا وہی پرانا ہتھیار ، کراچی میں چار دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ، اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو حل نہایت آسان ہے اور وہ ہے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ، اب ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والوں کو کراچی کا امن خطرے میں لگ رہا ہے اس لیے سائیں سرکار نے یہ فرمان جاری کیا ہے۔ چار دن تک موٹر سائیکل پر دو افراد کا بیٹھنا منع ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق بچے ، خواتین ، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :