سپریم کورٹ نے متحدہ عرب امارات کی توہین کرنے پر واٹس ایپ صارف کو جیل بھیج دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 مارچ 2016 12:54

سپریم کورٹ نے متحدہ عرب امارات کی توہین کرنے پر واٹس ایپ صارف کو جیل ..

متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) : متحدہ عرب امارات کی وفاقی سپریم کورٹ نے ایک عمانی شخص کو واٹس ایپ پر متحدہ عرب امارات کی علامات کی توہین کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

البیان میں شائع رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے 29 سالہ عمانی شخص کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے 3 سال جیل کی سزا اور 50 ہزار درہم جُرمانہ عائد کر دیا۔ ملزم کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ ملزم پر ریاست کی ساکھ اور علامات کو نقصان پہنچانے کے لیے معلومات فراہم کرنے اور بحث کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے یمن میں شہید ہونے والے اماراتی اہلکاروں کو بزدل قرار دے کر ان کی بھی توہین کی۔

متعلقہ عنوان :