شکرگڑھ‘ سابق ناظم کے بیٹے کی شادی کی تقریب سیاسی سماجی اجتماع بن گئی

منگل 1 مارچ 2016 12:37

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء )علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری سلطان سابق ناظم کے بیٹے صہیب حسن کی شادی کی تقریب قصبہ بوعہ میں بہت بڑا سیاسی سماجی اجتماع بن گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وجیہہ قمر ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید قمر ایڈووکیٹ ، انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری شاہد مہری پور ، ،حاجی راحت چوہدری پھیرووال ،خرم شہزاد واپڈا ،چوہدری قیصر بھاوڑہ ،ڈاکٹر عقیل،چوہدری جوہر گمٹالہ ،چوہدری اعجاز لالیاں ،قیاس خان بستان افغاناں،چوہدری اقبال جھجوانہ ،ڈاکٹر طاہر ،حافظ ارشد چوہدری ،چوہدری طارق منظور ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد گورسی ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد عرفان بھجنہ سابق ناظم ،سابق سیکرٹری بار چوہدری امجد طور سمیت علاقہ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی-