اقبال ظفر جھگڑا صوبے کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے‘عامر الیاس

منگل 1 مارچ 2016 12:27

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا میڈیا سیل کے انچارج عامر الیاس اورکزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر کیلئے اقبال ظفر جھگڑا کا انتخاب خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم قائد محمدنوازشریف کو اس فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام مسلم لیگی ورکروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام امیدکرتے ہیں کہ بزرگ سیاستدان گورنر کی حیثیت سے صوبے اور فاٹا کی ترقی میں اہم کرداراداکرینگے اور صوبے میں آئندہ حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :