پرسٹن یونیورسٹی پشاور میں سیمینار کا انعقاد

منگل 1 مارچ 2016 12:26

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) پرسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس میاں محمدآصف تھے۔ سیمینار کا عنوان ملک کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے کردار پر تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس سکول مردان کرنل ظفر گل نے سیمینار کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔

انہوں نے پولیس اور عوام کے تعلقات پرروشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

پرسٹن یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمدانور حسن نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری پولیس دنیا کی تمام پولیس سے شجاعت اور بہادری میں منفرد ہے اور پرسٹن یونیورسٹی ہرقدم پر پولیس کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر شاہدزمان کسٹمزان لینڈ ریونیو کے پی کے نے کہاکہ ہر شخص انفرادی طورپر خود اپنا محاسبہ کرے۔ مہمان خصوصی اے آئی جی میاں محمدآصف نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان پائیدار تعاون سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتاہے اور دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :