یونین کونسل 63شریکرہ کلاخیل میں ظفر جھگڑا کے حق میں ریلی

منگل 1 مارچ 2016 12:26

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل یوسی 63شریکرہ کلاخیل کے زیراہتمام گورنراقبال طفر جھگڑا کے منتخب ہونے کے حوالے سے ان کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت یونین کونسل شریکرہ کلاخیل کے ٹاؤن ممبر علی اکبر آفریدی‘ کلا خیل مسلم لیگ(ن) کی صدار ڈاکٹر عبدالقیوم ‘ جنرل سیکرٹری محمدادریس‘ نائب صدر ڈاکٹر محمدعاصم انفارمیشن سیکرٹری‘ محمداقبال ان کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈاورپارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔