جامعہ پشاور میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 7روزہ کتب میلہ جاری

منگل 1 مارچ 2016 12:25

پشاور۔یکم مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) پشاور یونیورسٹی میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سات روزہ کتب میلہ جاری ہے ‘کتب میلے کا مقصد کتاب کلچر کو فروغ دینا اور امن کا پیغام پھیلاناہے۔

(جاری ہے)

میلے میں نیشنل بک فاؤنڈیشن موبائل بک شاپ سمیت پانچ ہزار سے زائد کتب موجود ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند اور یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے کتب میلے کا دورہ کیااور اسلامی ‘اردو ‘تاریخی ‘انگلش ‘سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی کتابیں خریدیں۔

متعلقہ عنوان :