تورغر، گوجر اور اکا زئی برادری میں دیرینہ زمینی تنا زعہ حل ہو گیا

منگل 1 مارچ 2016 12:07

تورغر۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) تورغر میں اکا زئی قوم اور گوجر برادری میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری زمینی تنازعہ اختتام پزیر ہو گیا ۔ تنازعہ کے حوالے سے مطلوب الرحمن ڈپٹی کمشنر تور غرکی زیر صدارت فریقین کا گرینڈ جرگہ ہو ا۔ ڈپٹی کمشنر تورغرنے ایک ماہ کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز طور غر ہیڈکواٹر جد باء کے مقام پر ڈی سی مطلوب الرحمن کی زیر صدارت اکائی زئی پختون اور گوجر برادری کا گرینڈ جرگہ منعقد ہو ا۔

(جاری ہے)

جر گہ میں گوجر براردی نے خود کومزارعین تسلیم کرلیا ،جس پر ڈی سی نے فیصلہ دیا کہ اگر گوجر اکازئی قوم کی زمینوں میں رہنا چاہتے ہیں تو اکازئی قوم کو کلانگ دینے کے پابند ہوں گے، بصور ت دیگر گوجر برادری زمینوں کو خالی کرنے کی صورت میں اکا زئی قوم گوجربرادری کو ان کے تعمیرات کا معاوضہ دینے کے پابند ہیں اگر اکاء زئی قوم زمینوں کو فروخت کرنا چاہتے ہیں تو گوجر برادری سے صلا ح مشورے کے پابند ہوں گے اور گوجر برادری زمینوں کی خرید نے کی صورت میں قیمت دینے کے پابند ہوں گے۔ جرگہ میں ڈپٹی کمشنر کے علا وہ محکمہ پولیس کے افسران اور محکمہ جات کے لوگ بھی موجود تھے۔ 17رکنی کمیٹی تشکیل دی جو ایک ماہ کے اندر فیصلہ کی رپورٹ پیش کرے گی ۔