جسٹن بیبر نے 22 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی

منگل 1 مارچ 2016 12:07

جسٹن بیبر نے 22 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی

ٹورانٹو ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 22 برس کے ہو گئے ۔یکم مارچ 1994 کو کینڈا کے شہر اونٹاریو میں پیدا ہونے والے معروف گلوکار نے بچپن میں ہی گلوکاری کے دنیا میں دھوم مچا دی اور 2009 ء میں اپنا پہلا گانا ای پی مائی ورلڈ گا کر پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

گلوکاری کے میدان میں ان کی پہلی البم مائی ورلڈ ٹوئر 2011ء میں ریلیز ہوئی ۔جسٹن بیبر نے کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں مہمان اداکار کی حیثیت سے کام بھی کیا ہے ۔گذشتہ روز جسٹن بیبر نے کینڈا میں اپنے اہل خانہ دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ اپنی 22 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی ۔