رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم جگا جاسوس 3 جون کو ریلیز ہوگی

منگل 1 مارچ 2016 12:02

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم جگا جاسوس 3 جون کو ریلیز ہوگی

ممبئی۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی فلم جگا جاسوس 3 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کی نئی ڈرامائی فلم کے پروڈیوسر رنبیر کپور ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایت انوراگ باسو نے دی ہیں۔ فلم کے ستاروں میں رنبیر کپور،کترینہ کیف ،گووندا اور ادھے شرما شامل ہیں ۔فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے بالی ووڈ کی نئی ڈرامائی فلم 3 جون کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :