اداکارہ ثناء انٹرنیشنل برانڈ کے کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کیلئے کل دبئی روانہ ہوں گی

منگل 1 مارچ 2016 11:57

اداکارہ ثناء انٹرنیشنل برانڈ کے کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کیلئے کل دبئی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) اداکارہ ثناء انٹرنیشنل برانڈ کے کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کیلئے آج ( بدھ ) دبئی روانہ ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی نے اداکارہ ثناء کو اپنے برانڈ کے کمرشل شوٹ کے لئے منتخب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ثناء آج ( بدھ ) دبئی جائیں گی جہاں وہ کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ بھی کروائیں گی ۔ ثناء دبئی میں تین سے چار روز قیام کے بعد پاکستان واپس آکر کراچی اور لاہور میں اپنی فلم ” ہجرت “ کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گی ۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثناء کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل کے ساتھ نئی فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :