اداکارہ رائمہ خان نے گوشی خان کو بڑا ڈائریکٹر تسلیم کر لیا

جب بھی کبھی ڈائریکشن کا موقع ملے گا تو گوشی خان کی رہنمائی حاصل کروں گی‘ خصوصی گفتگو

منگل 1 مارچ 2016 11:57

اداکارہ رائمہ خان نے گوشی خان کو بڑا ڈائریکٹر تسلیم کر لیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) اداکارہ رائمہ خان نے گوشی خان کو بڑا ڈائریکٹر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشی خان کے ساتھ کام کر کے اپنے کام میں مزید نکھار پیدا کرنے کا موقع میسر آیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ رائمہ خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کے ساتھ مسلسل پانچ ڈراموں میں کام کیا ہے اور اس دوران میں نے خاص طور پر یہ بات نوٹ کی ہے کہ گوشی خان اسٹیج ڈرامے کی ریہرسل کے دوران اداکاروں کو چھوٹی سے چھوٹی غلطی نوٹ کر کے خوداس کو پرفارم کرکے بتاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور بھی اچھے ڈرامہ ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا ہے مگر حقیقت میں جو چیزیں الحمراء میں ڈرامہ کرتے ہوئے ساتھی گوشی خان سے سیکھی ہیں مستقبل میں وہ میرے بہت کام آئیں گی ۔ زندگی میں جب بھی کبھی مجھے اسٹیج ڈرامے میں ڈائریکشن کا موقع ملے گا تو میں گوشی خان کی رہنمائی ضرور حاصل کروں گی ۔ رائمہ خان نے کہا کہ ان دنوں الحمراء ہال ll میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” دو شوخیاں “ میں پرفارم کر رہی ہوں جس کے ڈائریکٹر بھی گوشی خان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :