دپیکا اور رنویر سنگھ کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئی

منگل 1 مارچ 2016 11:03

دپیکا اور رنویر سنگھ کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) دیپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئی ہے -بالی ووڈ کی یہ کامیاب جوڑی پھر سے نئی فلم میں جلوہ ہونے والی ہے جس کی بیشتر عکسبندی یورپ میں ہو گی- ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا دعویٰ ہے کہ فلم ماڈرن رومینٹک تھرلر ہوگی۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے تہلکہ مچایا پہلی بار گولیوں کی راس لیلا رام لیلا میں اور فلم کروڑں کی کمائی کر گئی۔

باجی راوٴ مستانی پچھلے سال آئی تو اس نے بھی دونوں اداکاروں کو کئی ایوارڈز دلوا دیئے۔ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے لیے حقیقی زندگی کی لوڈ برڈ جوڑی لکی ثابت ہورہی ہے اسی لیے تخلیق کرنے جارہے ہیں دپیکا اور رنویر کو لے کر ایک اور کہتے ہیں کہ بیشتر عکس بندی ہوگی یورپ میں جبکہ کہانی ہوگی ماڈرن دور کی لو اسٹوری۔

متعلقہ عنوان :