پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اس اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم ہونگے ، عام آدمی کے طرز معاشرت میں فرق آئے گا، عوامی حلقوں کا ردعمل

منگل 1 مارچ 2016 00:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29فروری۔2016ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو گی ، عام آدمی کے طرز معاشرت میں فرق آئے گا، حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر اشیاء کی قیمتوں اور خود ساختہ مہنگائی پر بھی قابو پائے۔

(جاری ہے)

پیر کو حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول پر ساڑھے آٹھ روپے اور ڈیزل پر چار روپے 67 پیسے کمی سمیت لائٹ اور ہائی اوکٹین ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اثر براہ راست ہو گا، عوام کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ملے گی، اس موقع پر شہری عادل حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے، ساڑھے آٹھ روپے پٹرول کی قیمت میں کمی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سمیت اشیاء کی نقل و حمل میں بھی آسانی ہو گی اور براہ راست عام آدمی پر قیمتوں کا اثر پڑنا چاہیے، اس موقع پر محمد علی نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے اور امید یہی ہے کہ مزید کمی واقع ہو گی۔