لاہور، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر میاں بیوی کو حراست میں لے لیاگیا

پیر 29 فروری 2016 22:47

لاہور، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کوکین سمگل کرنے کی کوشش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29فروری۔2016ء) اینٹی نار کوٹیکس فورس نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی کاظم حسین اپنی اہلیہ منزہ کاظم کے ہمراہ نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے جدہ روانہ ہو رہا تھاکہ سامان کی تلاشی کے دوران اس میں سے 600گرام آئیس کوکین برآمد ہونے پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی قیمت ایک کروڑ روپے پاکستانی بنتی ہے ۔ اینٹی نار کوٹکس فورس نے میاں بیوی کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :