لاہور، نا معلوم افراد نے تیرہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،طبی معائنے کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 29 فروری 2016 22:47

لاہور، نا معلوم افراد نے تیرہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29فروری۔2016ء) فیکٹری ایریا میں نا معلوم افراد نے تیرہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے لڑکی کو طبی معائنے کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تیرہ سالہ ملازمہ ( م ) یونس نامی شخص کے گھر ملازمہ تھی اور گزشتہ روز سودا سلف لینے کے لئے باہر نکلی تو نا معلوم کار سواروں نے اسے لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھالیا اور زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد والٹن روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کرنے کے ساتھ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :