پاکستانیوں نے ثابت کردیاہے دہشتگردانہیں ترقی سے نہیں روک سکتے ،جان کیری
پاک امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ آگے بڑھ رہی ہے ،امریکہ ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کااعتراف کرتاہے ،پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ پرسرتاج عزیزکے ہمراہ بریفنگ کے دوران اظہار خیال امریکی وزیر خارجہ کی افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیے ،پاکستان کی جیوپولیٹیکل صورتحال کوسمجھنے کی ضرورت ہے ، سرتاج عزیز
پیر 29 فروری 2016 22:13
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ سینیٹرجان کیری نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیاہے کہ دہشتگردانہیں ترقی سے نہیں روک سکتے ،پاک امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ آگے بڑھ رہی ہے ،امریکہ ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کااعتراف کرتاہے ،پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزکے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ امریکہ ضرب عضب آپریشن میں پاکستان کی کامیابیوں کااعتراف کرتاہے ،ہم نیشنل ایکشن پلان پرپاکستان کی سنجیدگی کے معترف ہیں ،دہشتگردگروپ پاکستان کی خودمختاری کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اورپاکستانیوں نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ دہشتگردانہیں ترقی سے نہیں روک سکتے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں استحکام اورمعیشت کی بہتری چاہتاہے ،ہم پاکستان سے توانائی کے شعبے میں تعاون کررہے ہیں ،تعلیم ،سائنس ،ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے ،امریکی جامعات بھی پاکستان میں اپناکرداراداکررہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کوزیادہ مواقع دیکرپاکستان کی معیشت کومضبوط کیاجاسکتاہے ۔خواتین کی تعلیم کے لئے بھی پاکستان میں امریکہ اپناکرداراداکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سرگرم ہے ،پاکستان کادہشتگردوں کے خلاف تعاون قابل ستائش ہے ۔ضرب عضب آپریشن میں متاثرہونے والے خاندانوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو250ملین ڈالردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ دنیامیں ایٹمی عدم پھیلاؤکیلئے کوششیں کررہاہے ،پاکستان کوبھی اس بات کوسنجیدگی سے لیناچاہئے ،امریکہ افغانستان میں امن کیلیئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہتاہے ،پاکستان اس حوالے سے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات اورتعاون کی مضبوط اورپاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کاخواہاں ہوں ۔دہشتگردپاکستان کے نوجوانوں کوتعلیم سے دورکرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معاشی اوردیگرمسائل پراگلے 5سال کے منصوبوں کی پلاننگ کررہے ہیں ۔اس موقع پرسرتاج عزیزنے کہاکہ پاک امریکہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ پرجان کیری کامشکورہوں ،اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے ،دونوں ممالک کے درمیان عوامی اورادارتی سطح پراشتراک اورتعاون ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،پاکستان کی جیوپولیٹیکل صورتحال کوسمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکی تعاون کے شکرگزارہیں ۔پٹھان کوٹ واقعہ کے بعدکچھ مسائل پیداہوئے تاہم اس واقعے چکے بعدپاکستان نے کچھ اقدامات کئے ،بھارتی وزیراعظم کادورہ پاکستان بھی مثبت پیش رفت تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اورضرب عضب کامیاب کارروائی ہے ،مسلمان علماء نے داعش کے خلاف فتویٰ جاری کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوافغانستان میں کشیدگی سے بہت نقصان ہواہے ،پاکستان نے افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کیااورمفاہمتی عمل کیلئے کوششیں جاری ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.