پنجاب بھر میں638ٹریفک حادثات میں 08ا فراد جاں بحق،781زخمی

پیر 29 فروری 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز638ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں549شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ224افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 267 ڈرائیورز،20کم عمرڈرائیور،392مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت129 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اور رحیم یار خان 35 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہاواضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل781متاثرین میں 597مرد اور184خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور509فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 150زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں540موٹر سائیکلز،76آٹو رکشے،68موٹر کاریں،48مسافربسیں،13ٹرک اور61دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :