فرائض میں غفلت برتنے پر انچارج اورکیوریٹر نیشنل میوزیم معطل

پیر 29 فروری 2016 21:52

کراچی ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے فرائض میں غفلت برتنے اور وقت پر دفتر نہ آنے پر انچارج نیشنل میوزیم اور کیوریٹر نیشنل میوزیم کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے پیر کو صبح 9.30 بجے نیشنل میوزیم کراچی کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی پر غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے تمام اسٹاف کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور غیر حاضری کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔