ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی؛ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 21:45

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی؛ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

ڈھاکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 7وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔میرپور کے شیربنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا ء ٹی ٹونٹی کپ کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔

شائیمان انور کے 46، محمدعثمان کے 21اور امجد جاوید کے 27ناقابل شکست رنز کی بدولت یو اے ای نے پاکستان کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی جانب سے عامر اور عرفان نے دو ، دو جبکہ آفریدی اور سمیع نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

130رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور 17کے مجموعی سکور پر 3کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ، حفیظ 11،شرجیل 4اور خرم منظور بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے ، اس موقع پر عمر اکمل اور شعیب ملک نے ذمہ درانہ کھیل دکھاتے ہوئے 114رنز کی ریکارڈ ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کرکے گرین شرٹس کو فتح دلائی ، ملک 63اور عمر اکمل 50رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد جاوید نے 3شکار کیے ۔گرین شرٹس کی جانب سے چار فاسٹ بولرز میدان میں اتارنے کے بجائے آج کے میچ میں 3 فاسٹ بولرز کو موقع دیا گیا اور وہاب ریاض کی جگہ لیفٹ آرم سپن بولر محمد نواز کوٹیم میں شامل کیا گیا ۔