قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے ، ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان بشیر احمد مستوئی

پیر 29 فروری 2016 21:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان بشیر احمد مستوئی نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے صوبے کی قدرتی معدنیات کو کارآمد بناکر انہیں استعمال میں لانے کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،مائنز کی ترقی انسانی وسائل کی ترقی کی ضمانت ہے،قدرتی وسائل کو زیر زمین نکالنے کے لیے جدید خطوط پر استوار آلات اور مشینریز کی مددلی لاجارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی وصنعتی نمائش میں مائنز اینڈ منرلز کے اسٹال کے دورہ کے موقع پر بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ2016صوبے کی ثقافت اور تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے اور سبی میلہ کی زرعی و صنعتی نمائش میں مائنز اینڈ منرل کے اسٹال میں میلہ میں شرکت کرنے والوں میں صوبے سے نکالی جانے والی قدرتی معدنیات کے بارئے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری ،صوبائی وزیر محمد خان لہڑی کی ذاتی دلچسپی کے باعث قدرتی وسائل کو کارآمد بناکر انہیں قابل استعمال بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو برؤکار لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے اور قدرتی معدنیات کو زیر زمین سے نکالنے کے لیے صوبائی حکومت عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت زیرزمین نکالی جانے والی معدنیات سے صوبے کے ریونیو میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ مائنز کی ترقی ہی میں انسانی ترقی کا راز مضمر ہے اور قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مائنز کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کو فروغ دینا ناگزیر ہے تاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قدرتی وسائل کو بروئے کارلایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :