پاک فوج نے ’’ضرب عضب‘‘ڈاکٹر طاہرالقادری نے’’ضرب امن‘‘کاآغازکیا،مصطفی خان

پیر 29 فروری 2016 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ’’ضرب عضب‘‘ اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’ضرب امن‘‘ کاآغازکیا،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور نوجوان نسل کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے بچانے کے لئے ضرب عضب کے بعد ضرب امن ناگزیر ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے، قاتل حکمرانوں کاجانا بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے نصاب تعلیم میں ڈاکٹر طاہرالقادری کامرتب کردہ امن نصاب شامل کررہاہے،اس کے برعکس پاکستان کے نام نہاد حکمرانوں کا امن نصاب کو اہمیت ہی نہ دینا،اس بات کی علامت ہے کہ حکمران نہ ہی دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص اور نہ ہی عوام کے ساتھ مخلص ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے کلیتاً خاتمے اور ضرب عضب کی کامیابی کے لئے قومی ایکشن پلان کی تمام شقوں پر من و عن عمل درآمد کی ضرورت ہے،مسلح اور معاشی دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن نصاب کو تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کر کے نوجوان نسل کو مستفید کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :