سینیٹ میں دی پیٹنٹس،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل،مستقبل کی منڈی، سول سرونٹس ترمیمی بل 2015ء پرقائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کردی گئیں

پیر 29 فروری 2016 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) سینیٹ میں دی پیٹنٹس،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل،مستقبل کی منڈی، سول سرونٹس ترمیمی بل 2015ء پرقائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔پیرکو سینٹ کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین سینیٹرجاویدعباسی کی عدم موجودگی پرسینٹرسعیدغنی نے دی پیٹنٹس آرڈیننس 2000ء میں مزید ترمیم کابل]دی پیٹنٹس(ترمیمی)بل،2016ء[پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن ایندکوآرڈینیشن سینیٹرسجادحسین طوری کی عدم موجودگی پر ایم کیو ایم کے سینیٹرمیاں عتیق نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی تشکیل نو اورازسرتنظیم وضع کرنے کابل ]پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل بل 2015ء [ پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ریونیواقتصادی امورشماریات اورنجکاری سینیٹرسلیم مانڈی والا نے مستقبل کی منڈیوں کو منضبط کرنے کابل]مستقبل کی منڈی بل2015ء [ پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ سینیٹرطلحہ محمود نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کابل ]سول سرونٹس(ترمیمی)بل2015ء [پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :