ممتاز قادری کو پھانسی دیکر عوامی امنگوں کا خون کیاگیا ، مفتی محمدنعیم
ریمنڈ ڈیوس جیسے مجرم کو عدالت معاف کرسکتی ہے تو ممتاز قادری کو کیوں نہیں کیاگیا ، مہتمم جامعہ بنوریہ
پیر 29 فروری 2016 20:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے ممتاز قادری کی سزا پر عمل درآمد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ممتاز قادری کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جاتا تو بہتر ہوتا،پھانسی سے عوام میں اشتعال انگیزی کا امکان ہے،اگر یہ پھانسی ملک میں قانون کی حکمرانی کااظہار ہے تو اس حکمرانی کو ہر جگہ نظر آنا چاہیے،مخصوص افراد کے بجائے تمام قاتلوں کو سزا دی جائے تو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرا ت نہیں ہوگی ، بیرونی اشارے پر ریمنڈ ڈیوس جیسے مجرم کو معاف کیا جاسکتاتھا تو ممتاز قادری کو معاف کیوں نہیں کیا گیا، ممتاز قادری کی پھانسی حل نہیں بلکہ گستاخی رسول کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ،سلیمان تاثیر کے قتل کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے اگر ریاست قانون توہین رسالت پر عمل درآمد کرتی تو عام آدمی کو قانون ہاتھ میں لینے کی نوبت نہ آتی وفاقی حکومت ملک کولبرل بنانے کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.