ایشیا ٹی ٹوئنٹی؛ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 20:01

ایشیا ٹی ٹوئنٹی؛ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130رنز کا ..

ڈھاکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔

شائیمان انور کے 46، محمدعثمان کے 21اور امجد جاوید کے 27ناقابل شکست رنز کی بدولت یو اے ای نے پاکستان کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی جانب سے عامر اور عرفان نے دو ، دو جبکہ آفریدی اور سمیع نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ گرین شرٹس کی جانب سے چار فاسٹ بولرز میدان میں اتارنے کے بجائے آج کے میچ میں 3 فاسٹ بولرز کو موقع دیا گیا ہے اور وہاب ریاض کی جگہ لیفٹ آرم سپن بولر محمد نواز کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔