لاہور ہائیکورٹ ‘اوگرا کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا

پیر 29 فروری 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 16مارچ کے لئے نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے جسٹس پارٹی کی طرف سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئی ہیں اوراوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی شفارش کی لیکن حکومت اس پر مکمل عمل نہیں کررہی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا تمام ریکارڈ طلب کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کی تفصیلات بھی منگوائی جائیں۔ فاضل عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو 16 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :