ڈیرہ بگٹی میں قافلے پر فائرنگ میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے

پیر 29 فروری 2016 19:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) ڈیرہ بگٹی میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے قافلے پر فائرنگ کر دی گئی، وزیر داخلہ مکمل طور پر محفوظ رہے، جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا، حملہ میں وزیر داخلہ مکمل طور پر محفوظ رہے، میر سرفراز بگٹی سوئی سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے ۔ جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم حملہ کیاگیا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ۔ ان پر یہ دوسرا حملہ تھا

متعلقہ عنوان :