قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں، ریاست کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، قوم کو وہی سچ بتایا جائے جو قائداعظم نے فرمایا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کراچی میں لائرز فورم سے خطاب

پیر 29 فروری 2016 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قائد کے فرمودات پر عمل کر کے ہی ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں، ریاست کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، قوم کو وہی سچ بتایا جائے جو قائداعظم نے فرمایا تھا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو کراچی میں لائرز فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، قوم کو وہی سچ بتایا جائے جو قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا تھا۔ پرویز رشید نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کو اصل شکل میں عوام تک پہنچانا ہمارا فرض ہے کیونکہ ان کے فرمودات پر عمل کرنے سے ہی ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں