تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت لاہور میں پہلی درخواست درج

muhammad ali محمد علی پیر 29 فروری 2016 19:39

تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت لاہور میں پہلی درخواست درج

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) تحفظ حقوق نسواں بل کے تحت لاہور میں پہلی درخواست درج کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحفظ حقوق نسواں بل کے پاس ہونے کے بعد لاہور میں اس سلسلے میں پہلی درخواست درج کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گرین ٹاون کی رپائشی بسمہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہے اور کوئی کام نہیں کرتا ہے۔ جبکہ شوہر کی جانب سے اس پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ گھر میں فاقے چل رہے ہیں تاہم شوہر کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :