پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، پٹرول 8روپے 48پیسے فی لیٹرسستا،لائٹ ڈیزل1 روپیہ97پیسے ،مٹی کا تیل 1روپے 66پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے 67پیسے کے ساتھ 71روپے 12پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ہائی آکٹین ڈیزل2روپے 98پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوامی مفاد مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف

muhammad ali محمد علی پیر 29 فروری 2016 19:15

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، پٹرول 8روپے 48پیسے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تحت پٹرول 8روپے 48پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 62 روپے 77پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل ایک روپیہ97پیسے ،مٹی کا تیل 1روپے 66پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے 67پیسے کے ساتھ 71روپے 12پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ہائی آکٹین ڈیزل2روپے 98پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :