بدعنوانی نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ،نوجوانوں میں مایوسی اور اضطراب بڑھ رہاہے ، میرٹ کا فقدان ہے اور قوم پر مسلط مخصوص خاندان امیر تر ہورہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاصوبائی رضاکار کنونشن سے خطاب
پیر 29 فروری 2016 18:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بدعنوانی نے ہمارے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ،نوجوانوں میں مایوسی اور اضطراب بڑھ رہاہے ، میرٹ کا فقدان ہے اور قوم پر مسلط مخصوص خاندان امیر تر ہورہے ہیں ، ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمت اور پرعزم رضاکاروں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ معاشرے کے پسے ہوئے نادار اور بے سہارا طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا مثبت اور تعمیر ی کردار ادا کریں۔
وہ پیر کو اوقاف ہال پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پہلے صوبائی رضاکار کنونشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔ کنونشن کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے کی جبکہ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان ، صوبائی صدر نورالحق ، نائب امیر صوبہ مولانا محمد اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے رضاکاروں نے گزشتہ ڈیڑھ عشرے کے دوران زلزلہ، سیلاب، بم دھماکو ں اور دیگر قدرتی سانحات کے دوران بے لوث خدمت انسانیت کی ایک ایسی لازوال تاریخ رقم کی ہے کہ جس کی حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.