وزیر اعظم نے سیکرٹری اطلاعات عمران گردیزی کوقا ئم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج د یدیا

پیر 29 فروری 2016 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات عمران گردیزی کوقا ئم مقام مینیجنگ ڈائر یکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کا اضافی چارج د ے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو تر جمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات عمران گردیزی کوقا ئم مقام مینیجنگ ڈائر یکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کا اضافی چارج د ے دیا،سیکر ٹری اطلاعات مستقل ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی تک اضافی زمہ داری سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل قائم مقائم سیکرٹری اطلاعات صبا محسن کی جگہ عمران گردیزی کومستقل سیکر ٹری اطلاعات تعینات کیا گیا تھا اس سے قبل عمران گردیزی ڈی جی ریڈیو تھے۔