پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوتدریسی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 29 فروری 2016 18:27

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 فروری۔2015ء ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوتدریسی ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان حکومت پنجاب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ا علامیہ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پوسٹ گریجوایٹ کورسز پا کستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے ایم ڈی کارڈیالوجی، ایم ایس کارڈیک سرجری، ڈپلومہ ان کارڈیالوجی ، ایف سی پی ایس کارڈیالوجی ، ایف سی پی ایس کارڈیک سرجری، ایف سی پی ایس الیکٹروفزیلوجی ، ایف سی پی ایس انٹرونشنل کارڈیالوجی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کرائے جا رہے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ پی آئی سی کے اعلی معیار کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے انسٹی ٹیوٹ کو تدریسی ہسپتال کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا -

متعلقہ عنوان :