مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی ہے،مردم شماری پر اے پی سی کی سفارشات اجلاس میں پیش کیں، تمام صوبوں کو چاہیے کہ کراچی کو اس کے حصے کا پانی فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 فروری 2016 18:22

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی ہے،مردم شماری پر اے پی سی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی ملک بھر کے لوگ رہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں 2آئل فیلڈز کے نادرن کمانڈ کو دیئے جانے پر بھی احتجاج کیا۔انہوں نے حیسکو ،کیسکو سے متعلق صوبے کی شکایات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ تمام صوبوں کو چاہیے کہ کراچی کو اس کے حصے کا پانی فراہم کریں۔