ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے اٹارنی جنرل کومعاونت کیلئے طلب کر لیا گیا
پیر 29 فروری 2016 17:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں اٹارنی جنرل کومعاونت کے لئے طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے قانون دان بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دلائل میں کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا اس وقت کے دارالحکومت لاہور میں رنجیت سنگھ کے پوتے دلیب سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا جوایمپریس وکٹوریہ کو تحفے کے طور پر دیاگیا۔
بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی ریاست نہیں بلکہ ایک تجارتی کمپنی تھی اور اس کو ایسا کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کوہ نور ہیرا ایک ریاست نے دوسری ریاست کو تحفہ میں نہیں دیا تھا۔ اس لیے ملکہ کا کوہ نور ہیرے پر کوئی قانونی حق نہیں۔جاوید اقبال جعفری نے استدعا کی کہ لاہور سے چھینا گیاکوہ نور ہیرا پنجاب کے عوام کی ملکیت ہے اس لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کیں جائیں کہ ہیرا کو برطانوی سے واپس لایا جائے۔
انہوں نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ عدالت وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر ے کہ کوہ نور ہیرا برطانیہ کیسے پہنچا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عدالت میں پیش نہ ہونے ہونے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.