عالمی جماعت اہلسنت کا ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف ملک گیر تین روزہ سوگ کا اعلان

پیر 29 فروری 2016 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء)عالمی جماعت اہلسنت نے ممتاز حسین قادری کی پھانسی کے خلاف ملک گیر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی، مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی نے مرکز اہلسنت جامع حزب الاحناف میں ہونے والے رابطہ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ سوگ کے دوران ممتاز حسین قادری کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں مفتی غلام حسن، مفتی محبت علی برکاتی، علامہ محمد آصف عطاری، پیر سید اقبال حسین شاہ، مولانا محمد ندیم رضوی، علامہ مراد رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔