ینگ ڈاکٹرزکاتنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پراحتجاجی مہم کااعلان

تیس مارچ تک احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا شیڈول جاری

پیر 29 فروری 2016 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں مجوزہ اضافہ نہ ہونے پردس مارچ سیدوبارہ احتجاجی تحریک چلا نے کااعلان۔ تیس مارچ تک احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا شیڈول جاری ،ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ صحت کے بجٹ میں پندرہ فیصدکٹوتی قبول نہیں، حکومت سے مطالبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔

وائے ڈی اے پنجاب نے احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال قبل تنخواہوں میں اضافے کااعلان کیاجس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ میڈیکل افسران کوگریڈ اٹھارہ میں اپ گریڈکیاجائے۔ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا شیڈول بھی جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق دس مارچ کوجناح ہسپتال لاہور اورشیخ زیدرحیم یارخان میں احتجاجی دھرنادیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پندرہ مارچ کوپنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں احتجاجی مظاہرہ اوردھرناہوگا۔سولہ مارچ کوشیخ زیدہسپتال لاہوراوربہاول وکٹوریہ ہسپتال میں احتجاج ہوگا۔ سترہ مارچ کوجنرل ہسپتال لاہوراورڈی جی خان ہسپتال میں احتجاج اوردھرنا دیا جائے گا۔ اکیس مارچ کومیوہسپتال لاہور،مظفرگڑھ اورشیخوپورہ کے ہسپتالوں میں احتجاج کیاجائیگا۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بائیس مارچ کوسروسزہسپتال اورراولپنڈی کے ہسپتالوں میں احتجاجی دھرنے ہوں گے جبکہ اٹھائیس مارچ کوپی آئی سی لاہوراورڈی ایچ کیوسرگودھامیں احتجاج کیا جائے گا۔ انتیس مارچ کوگنگارام لاہور، گوجرانوالہ اورگجرات کے ہسپتالوں میں احتجاج ہوگا جبکہ تیس مارچ کوچلڈرن ہسپتال لاہوراورالائیڈہسپتال فیصل آبادمیں احتجاجی دھرناہوگا۔وائے ڈی اے کے مطابق تیس مارچ کے بعداحتجاج کے دوسر ے مرحلہ کااعلان کیاجائے گا۔