کوئٹہ ،گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی 8 سے10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،عوام کو مشکلات کا سامنا

پیر 29 فروری 2016 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) کوئٹہ میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں8 سے10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ اور ارد گردنواح میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں پشتون آباد، خروٹ آباد، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی، کیچی بیک، نواں کلی، عالمو چوک سمیت دیگر علاقوں میں8 سے10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے بجلی روزانہ کئی گھنٹے تک شٹ ڈاؤن کے نام پر بند کی جا تی ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شہریوں کو سخت مسائل اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے عمل کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :