بلوچستان کے حقائق اور مسائل کو اجاگر کر نے کیلئے تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جانان اچکزئی

پیر 29 فروری 2016 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ممتاز سیاسی رہنماء اور دانشور جانان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے حقائق اور مسائل کو اجاگر کر نے کیلئے بلوچستان کے نام سے تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا ہے دہشتگردوں اور بیرونی ایجنسیوں کے چنگل سے مستقل آزادی کیلئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں میں بلوچستان کے حصے کی 35 ہزارنوکریوں پر صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو تعینات کیا جائے گریڈ 22 کے تقریبا50 افسروں میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے فارن میشنز میں بلوچستان سے کوئی سفری تعینات نہیں ہے جو افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر ڈیمز نہ بنائے اور دیگر اقدامات نہ کئے گئے تو لوگ صوبے سے نقل مکانی پر مجبور ہونگے انہوں نے دہشتگردی کا کمر توڑنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کہا کہ بلوچستان کو پراکسی جنگوں کے ذریعے غیر مستحکم کرنے کا بیرونی ایجنڈا جلد شکست سے دوچار ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :