انضمام کے بعد جمعیت علماء اسلام موثر قوت بن کر ابھرے گی،مشترکہ بیان

پیر 29 فروری 2016 16:55

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی اکرام اللہ شاہ ، حاجی خیرگل ترین ، مولوی گل زمان ، ملا جمعہ خان ، ملا جانو، مولوی عبدالغفور ، مولوی نظام الدین ، مفتی ظہور احمد ، مفتی مراد خان ، ملک اقبال خان ، ملک خدائے نور ، ضلع کونسل کے ممبر حافظ خیر شاہ ،حافظ ہاشم ، سید نور اللہ شاہ ہرنائیوال ،حافظ محمود الحق ، کفایت اللہ ترین ودیگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے انضمام کے بعد جمعیت علماء اسلام موثر قوت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت مولانا فضل الراحمن کا دورہ بلوچستان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی انہوں نے کہاکہ جمعیت کی عملی جدوجہد جمعیت فے انضمام کو حتمی شکل دینا خوش آئیند ہے اور جمعیت علماء اسلام پہلے سے زیادہ مضبوط قوت بن گئی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک اس وقت نازک حالات سے گزررہے ہیں جبکہ موجودہ حالات میں تمام مسلم ممالک اور دینی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کی انضمام سے جمعیت علماء اسلام آنے والے انتخابات میں تمام قوتوں کو شکست سے دوچار کرکے بھاری مینڈیٹ سے صوبہ بھر سے کلین سوئپ کرے گا انہوں نے جمعیت اور نظریاتی کے قائدین کی جانب سے انضمام کرنے پر دونوں جماعتوں کے قائدین کو خراج تحسین جبکہ مولانا عصمت اللہ، مولانا محمد حنیف اور دیگر تمام قائدین کو دوبارہ جمعیت میں آنے پر انکا خیرمقدم کرتے ہے اور انضمام کردار ادا کرنے والے تمام علماء کرام اور صوبائی و مرکزی جماعت کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہے ۔

متعلقہ عنوان :