ہرنائی میں جمعیت علماء اسلام کے کامیاب جلسہ عام کی انعقاد پر کارکنوں کو مبارکباد پیش

پیر 29 فروری 2016 16:55

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی اکرام اللہ شاہ ، حاجی خیرگل ترین ، مولوی گل زمان ، ملا جمعہ خان ، ملا جانو، مولوی عبدالغفور ، مولوی نظام الدین ، مفتی ظہور احمد ، مفتی مراد خان ، ملک اقبال خان ، ملک خدائے نور ، ضلع کونسل کے ممبر حافظ خیر شاہ ،حافظ ہاشم ، سید نور اللہ شاہ ہرنائیوال ،حافظ محمود الحق ، کفایت اللہ ترین ودیگر نے ضلع ہرنائی میں جمعیت علماء اسلام کے کامیاب جلسہ عام کی انعقاد پر تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع ہرنائی کی تاریخی جلسہ عام کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے پر تمام کارکنوں کا انتہائی شکرگزار ہے کہ انہوں نے صرف ہماری ضلعی جماعت کی نہیں بلکہ مرکزی اور صوبائی قائدین کا سر فخرسے بلند کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی ضلع ہر نائی کے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے جسکی واضع مثال گزشتہ دنوں ضلع ہرنائی میں تاریخی جلسے کا انعقاد ہے انہوں نے جلسہ میں بھرپور شرکت کرنے پر کارکنوں قبائلی معتبرین تاجروں زمینداروں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان سب کا تہیہ دل سے شکریہ ادا ۔