ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئین شپس میں چین کی مردوں کی ٹیم کی دوسری کامیابی

پیر 29 فروری 2016 16:45

کوالالمپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء )دفاعی چیمئپن چین کی مردوں کی ٹیم نے پیر کو یہاں 2016 ء ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپس میں ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک کوریا ( ڈی پی آر کے ) 3-0سے ہرا کر اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی ۔ دفاعی چیمپئن نے گذشتہ روز یونان کو 3-0سے شکست دی تھی ، ڈی پی آر کے پر بآسانی 3-0سے کامیابی حاصل کر لی۔

مالونگ نے چوئی 2 کو بآسانی 11-6، 11-8اور 11-4سے حیرت زدہ کر دیا جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھی فان ژین ڈونگ اور فانگ بو نے اپنے میچ بالترتیب 3-0اور 3-1سے جیت لئے ۔چینی ٹیم کے ہیڈ کوچ لایو گواؤ لیانگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی ٹیم آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی پہلے میچ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، وہ گیمز پر زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ارینہ کے ماحول سے فٹ ہیں ، ہمارے گروپ سٹیج کا مقصد یہ ہے کہ ان کو زیادہ چیلنجوں کا مقابلے کرنے کے لئے وارم اپ ہونے کا موقع دیا جائے ، 24 کھلاڑیوں کی چیمپئن شپ ڈویژن ٹیمیں 2016ء رولڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئین شپس جو 28فروری کو شروع ہوئی اور 6مارچ کو ختم ہو گی کے پہلے مرحلے کے لئے 6ٹیموں کے چارگروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی مردوں کی ٹیم آسٹریا ،چینی تائپی ، یونان ، جمہوریہ چیک اور ڈی پی آر کے کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہیں ۔