دہشت گردی ختم کر کے شہر قائد کی روشنیاں واپس لائیں گے،سینیٹر پرویز رشید
پیر 29 فروری 2016 16:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی ختم کر کے شہر قائد کی روشنیاں واپس لائیں گے، پاکستانی بڑے سمجھدار اور باشعور لوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا، ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا،پنجاب اسمبلی سے بل اچانک نہیں پاس ہوا،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے۔
وہ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ریاست نے عوام کی تکالیف دورکرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب اسمبلی سے بل اچانک نہیں پاس ہوا بلکہ اس بل پربحث ہوئی ہے،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے۔(جاری ہے)
ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
حکومت نے پاکستان کو امن اور سکون دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے اس حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے جس سے وہاں امن قائم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے کراچی کے ہر شہری نے قیمت ادا کی ، دہشت گردی نے یہاں جنم کیسے لیا؟تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بد امنی پھیلتی ہے ،ہر پاکستانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمت ادا کی، ہمیں کراچی کا امن واپس لوٹانا ہے کیونکہ کراچی میں امن قائم ہو گا تو عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے اور اپنے کاروبار چلا سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.