شاہ کوٹ،شاہ کوٹ موٹر سائیکل سے گر کر پانچ بچوں کی ماں جاں بحق

پیر 29 فروری 2016 16:31

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) شاہ کوٹ موٹر سائیکل سے گر کر پانچ بچوں کی ماں جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی گاؤں ولی پور بوڑا کے رہائشی بھٹھہ مزدوررفاقت مسیح کی بیوی پانچ بچوں کی ماں اپنے محلہ دار کے ساتھ موٹر سائیکل پر شاہ کوٹ سے واپس اپنے گاؤں جا رہی تھی کے کوٹلہ کاہلواں یو ٹرن کے قریب سر کی چادر موٹر سائیکل میں پھنسنے سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچایا گیا لیکن و ہ جاں بر نہ ہو سکی۔