وہاب ریاض کو اب اپنے ان سو ئنگ گیند پر کام کرنا ہوگا:وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 16:30

وہاب ریاض کو اب اپنے ان سو ئنگ گیند پر کام کرنا ہوگا:وسیم اکرم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اپنے ان سوئنگر پر کام کیے بغیر زیادہ وکٹیں نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ بارہا کہ چکے ہیں کہ وہاب ریاض جب تک اپنی رسٹ پوزیشن پر کام نہیں کریں گے وہ مسلسل وکٹیں نہیں لے سکیں گے ۔لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ مخالف بلے باز نے بھی اب وہاب ریاض کے ایکشن کو پڑھنا شروع کردیا ہے جس کے بعد ان کے آؤٹ سوئنگرز اب اتنے کارگر نہیں رہے ہیں ۔