بھارتی حکومت اور اس کے وزراء مذاکرات کو سبو تا ژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ایم پی اے وحید گل

پیر 29 فروری 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) ایم پی اے وحید گل نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور اس کے وزراء مذاکرات کو سبو تا ژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،مودی سرکار کو روئیے میں تبدیلی لانا ہوگی،پاکستان مسئلہ کشمیر،دہشتگردی سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف نے پہلے دن سے دوستانہ پالیسی پر عمل کیا ہے ،مودی سرکار چند انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں جو دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آتے نہیں دیکھنا چاہتے،ایک انٹرویو میں وحید گل نے کہا دنیا کی توجہ اس وقت ٹیکنالوجی ،ایجوکیشن اور ہیلتھ کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے میں ہے جبکہ بھارت اب بھی اسلحے کی دوڑ میں آگے نکلنے کی کوششوں میں ہے ،پاکستان میں اب تک جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ان میں زیادہ تر بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملوث پائے گئے ہیں اس کے ثبوت بھی بھارت سمیت اقوام متحدہ کو دیے جاچکے ہیں مگر بھارت ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے ،انہوں نے مزید کہا پاکستان پٹھانکوٹ حملے کی شفاف تحقیقات کرے گا اس کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہو گا پاکستان اس کو قانون کے مطابق سزا دے گا ،آئندہ ہفتے تحقیقاتی ٹیم بھارت کو دورہ کرے گی اصل شواہد سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :