لاہور : اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں‌ 6 سے 7 روپے فی کلو کمی کا فیصلہ، پاک قطر گیس سمجھوتے کے بعد پہلا ایل این جی جہاز کل یکم مارچ کو قاسم پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 فروری 2016 16:03

لاہور : اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں‌ 6 ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) : اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 6 سے 7 روپے فی کلو کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اسلام آباد اور پنجاب بھر میں یکم مارچ سے کیا جائے گا۔ جبکہ سی این جی کی قیمت میں کمی درآمدی ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کے لیے ہو گی۔ یکم مارچ سے سی این جی کی قیمت کم ہو کر 47 سے 48 روپے فی کلو ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک قطر گیس سمجھوتے کے بعد پہلا ایل این جی جہازپاکستان کی بحری حدود میں داخل ہوگیا ہے،کیو فلیکس جہاز پورٹ قاسم کے ٹرمینل پر لنگرانداز ہونے والے جہازوں میں ایک بڑا جہاز قرار دیا جا رہا ہے ،یہ ایل این جی جہاز کل یکم مارچ قاسم پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کیلئے ایل این جی دینے پر قزیراعظم اور وفاقی وزیرپٹرولیم کے مشکور ہیں۔جس کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں 6سے 7روپے تک کمی کی جارہی ہے۔ایل این جی 53 کی بجائے 46سے 47روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قیمتیں ان سی این جی اسٹیشنز پرکم ہوں گی جو ایل این جی پر چل رہے ہیں۔