آل کراچی ارکان اسپورٹس سلور جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم اسٹار لانڈھی کی شاندار کامیابی

پیر 29 فروری 2016 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) ارکان اسپورٹس فٹ بال اورنگی ٹاؤن کے زیر اہتمام جاری آل کراچی ارکان اسپورٹس سلور جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف شاہ فیصل ناظم آباد فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹار کھلاڑی جان عالم نے بالترتیب کھیل کے 45اور 57ویں منٹ میں نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے میچ کی خاص بات مسلم اسٹار کے گول کیپر نور البشر کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی یقینی گول بچا کر شائقین سے بھر پور داد وصول کی جبکہ ان کی دفاعی کھلاڑیوں کیپٹن مبارک ،نور عالم اور نور احمد کا بھی عمدہ کھیل توجہ کا مرکز بنا رہا جنہوں نے شاہ فیصل ناظم آباد کی پیش قدمی کو روکے رکھا ٹیم کی شاندار کامیابی پر سیکریٹری مسلم اسٹار ایچ ایم حنیف نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اُمید ظاہرہ کی کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نصیر الدین پپو ،عبداللہ اور منیر احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سعید البشر تھے ۔

متعلقہ عنوان :