ایشیاء کپ کیلئے نظر انداز کرنے پر احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

پیر 29 فروری 2016 15:26

ایشیاء کپ کیلئے نظر انداز کرنے پر احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) ایشیاء کپ میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد قومی اوپنر احمد شہزادسلیکشن کمیٹی پر برس پڑے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ زسے ڈراپ کر کے سلیکٹرز نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔ وہ چند سال سے ملک کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود انہیں سلیکشن کیلئے نظر انداز کرنا زیادتی ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک دو سیریز میں خراب کارکردگی کی بنا ء پر مستند بیٹسمین کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے تو پھر ان کی جگہ اسکواڈمیں بنتی ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوروہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔